منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

لبلبے کی سوزش کو نظر انداز کرنا کیوں خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں کہ لبلبے کی سوزش کو نظر انداز کرنا خطرناک بات ہے، یہ ایک بیماری ہے جس میں لبلبے (پنکریاز) میں سوزش ہو جاتی ہے، جسے پنکریاٹائٹس کہتے ہیں۔

پنکریاٹائٹس کی دو قسمیں ہیں، دائمی اور شدید، یہ دونوں شدید تکلیف کا باعث ہو سکتے ہیں، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ایکیوٹ پنکریاٹائٹس: اس میں لبلبے میں اچانک سوزش آ جاتی ہے لیکن یہ عام طور پر مناسب علاج سے چند دنوں میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

کرونک پنکریاٹائٹس: اس میں لبلبے میں سوزش طویل عرصے تک رہتی ہے، جس کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ لبلبے کو نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔

دراصل بار بار ہونے والی ایکیوٹ پنکریاٹائٹس سے کرونک پنکریاٹائٹس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایکیوٹ پنکریاٹائٹس کی علامات:

پیٹ کے اوپری حصے میں درد، پیٹ کا نرم محسوس ہونا، قے، بخار، متلی، دل کی دھڑکن تیز، سست سانس لینا

کرونک پنکریاٹائٹس کی علامات:

پیٹ کے اوپری حصے میں درد، بدہضمی اور کھانے کے بعد درد، بلڈ پریشر میں کمی، وزن میں کمی، بدبودار پاخانہ، اور آخر کار مریض ذیابیطس جیسے ناقابل علاج مرض میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔

کیا کھائیں؟

کم چکنائی اور زیادہ فائبر والی غذا لبلبے کے تناؤ کو کم کرنے اور پنکریاٹائٹس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں