تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ڈھائی ہزار میٹر کی بلندی پر محو پرواز طیارے سے پینل کار پر آ گرا

ٹوکیو: ڈھائی ہزار میٹر کی بلندی پر اڑتے طیارے سے پینل نیچے ایک کار پر آگرا جس کے نتیجے میں کار کی چھت اور ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تاہم طیارہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ ایئر لائن بوئنگ 777 جو 321 مسافروں کو لے کر کانسائی ایئرپورٹ سے ایمسٹرڈیم لے جا رہا تھا کہ دوران پرواز طیارے کا پینل نیچے محو سفر کار پر گر پڑا۔

ذرائع کے مطابق جاپان میں پیش آنے والے اس حادثے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم گاڑی کے ونڈ اسکرین اور دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ڈچ ایئرلائن کا دعویٰ ہے کہ پرواز کوبحفاظت ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے اور تمام مسافر اورعملہ خیریت سے ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

چاپان ایوی ایشن اتھاڑتی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سیفٹی انسپکٹر کو کانسائی ایئرپورٹ بھیج دیا ہے جہاں وہ وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا کی سفارش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا پینل 0.6 میٹر لمبا اور 4.3 کلو وزنی ہے جو سخت مٹیریل سے بنا ہوتا ہے اور جہاز کے سیدے والے پر کی بنیاد پر نصب ہوتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -