تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں دو گھنٹوں میں تین گرینیڈ حملے

کراچی: شہرقائد میں دہشتگرد ایک بارپھرسرگرم ہوگئےہیں، شہر کے مختلف علاقوں مین دو گھنٹے میں اب تک تین گرینیڈ حملے ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا حملہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے پرہوا جس میں دہشت گرد دستی بم پھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملے میں آصف علی لغاری نامی ایک گارڈ معمولی زخمی ہوا ہے جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسرےواقعے میں دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقعہ اپوا گورنمنٹ گرلزکالج کو نشانہ بنایا ہے ، دستی بم کالج کیدیوارسے ٹکرایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تیسرا حملہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں میں واقع نجی اسکول پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک طالب علم زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے دستی بم حملوں میں ملوث عناصرکو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،

دوسری جانب سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے بم حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے جلد از جلد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اب سے چند دن قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گجرنالے پر واقع رینجرز چوکی پر بھی دستی بم حملہ ہوا تھا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -