ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

پانی پوری کھانے سے بچوں سمیت 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(17 جون 2026): بھارتی ریاست تلنگانہ میں پانی پوری کھانے سے 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ایم ایل اے اور بی آر ایس کے کارگز اں صدر کے ٹی آر نے پانی پوری کھانے سے کئی لوگوں کے بیمار ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی تفصیلات جاننے کیلیے ڈاکٹروں، حکام اور مقامی رہنماؤں سے رابطے کیے۔

کے سی آر نگر میں ایک ریڑھی والے سے پانی پوری کھانے کے بعد 12 بچے اور 7 بڑے بیمار ہوگئے، بچوں کو گزشتہ رات سرسلہ اسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ دیگر افراد کو بھی آج صبح اسی اسپتال لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آم کھانے سے ایک اور لڑکی کی موت

اس وقت اسپتال میں کُل 19 افراد زیرِ علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے کے ٹی آر کو یقین دہانی کروائی کہ ان میں سے کوئی بھی خطرے میں نہیں ہے اور سبھی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے بی آر ایس کے ضلعی صدر اور سینئر رہنما تھوٹا اگیا کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس واقعے میں بیمار ہونے والے افراد کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر اسپتال جائیں، متاثرین کی عیادت کریں اور انہیں بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پارٹی کی طرف سے مدد فراہم کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں