جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پنجگور ٹریفک حادثے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(28 ستمبر 2025): گزشتہ روز پنجگور میں سی پیک روڈ میں ہونیوالے ٹریفک حادثے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس خطرناک تصادم کے سبب  دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اب اس واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی ٹائر نکلنے پر مسافر بس سے ٹکرائی تھی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ لگ گئی تھی۔

ذرائع کا اس حوالے کا بتانا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا تھا، ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی لیکن ایک زخمی کی اسپتال منتقلی سے قبل موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی بعدازاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا، زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

پنجگور : بس اور گاڑی کے خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں