تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

”بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے“

ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں کبھی پیسے کو نہیں دیکھا۔

ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پنکج ترپاٹھی نے اپنے تلخ ماضی کو یاد کیا۔ اداکار نے کہا کہ میرا تعلق ایک عاجز خاندان سے ہے اور میں ممبئی میں کئی سالوں سے رہ رہا ہوں۔

پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں کبھی مہنگا لائف اسٹائل اختیار کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، میں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ قرض لے کر فینسی کار خریدوں گا یا بڑا گھر لوں گا۔

اداکار نے کہا کہ میرے والد ایک کسان تھے اور میری پرورش ایک گاؤں میں ہوئی ہے، بچپن میں کبھی پیسے کو نہیں دیکھا اور نہ اس بارے میں کچھ جانتا تھا، یہاں تک کہ ہمارے گھر میں ٹیلی ویژن بھی نہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسے کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھتے سمجھتے بڑا ہوگیا اور میرا خیال نہیں تھا کہ کسی بھی وقت پیسا میری زندگی بدل دے گا۔

معروف اداکار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کو خوش رہنے کے لیے بھاری رقم کی ضرورت نہیں ہوتی، میرے پاس جو بھی ہے اسی کے ساتھ خوش رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پنکج ترپاٹھی کا شمار بالی وڈ کے سپر ہٹ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مرزا پور، گینگ آف وسیع پور، بیریلے کی برفی، فکرے، سنگھم اور دبنگ جیسی بلاک باسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

- Advertisement -