بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’پاپاجی! آپ نے مشکل حالات میں چیلنج کا سامنا کرنا سکھایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فادرز ڈے پر اپنے والد کو ٹوئٹر پیغام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ناقابل فراموش کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے والد کے ہمراہ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاپا جی آپ مجھے میچز کھیلنے لے کر جایا کرتے تھے، تیز گرمی میں میرا حوصلہ بڑھایا اور مشکل حالات میں چیلنج کا سامنا کرنا سکھایا۔

انہو نے کہا کہ آپ نے گھڑی کی مرمت کے چھوٹے سے اسٹال سے نہ صرف اہل خانہ کو سنبھالا بلکہ اپنے خواب ہم میں منتقل کردیئے، ہمیشہ میں آپ کا شکرگزار رہوں گا۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج فادرز ڈے یعنی عالمی یوم والد منایا جارہا ہے،جس کا مقصد بچے کیلئے والد کی محبت اورتربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔ جبکہ عام شہری بھی سوشل میڈیا پر اپنے فادرز سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں