اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کاغذی کرنسی پر مشتمل معاشی نظام پائیدار نہیں، مولانا شیرانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ کاغذی کرنسی پرمشتمل معاشی نظام پائیدار نہیں ہے انہوں نے سوناچاندی کو بطورکرنسی لانے کےمعاملے کو زیر بحث لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا خان محمد شیرانی نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ سونا چاندی کو بطورکرنسی لانے کا معاملہ زیربحث لائیں گے، مولانا شیرانی نے کہا کہ ثابت ہوچکا کاغذ کی کرنسی ناپائیدار ہے، کاغذی کرنسی پرمشتمل معاشی نظام پائیدار نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی سے پہلے سونا چاندی پر معاشی نظام استوار تھا، احیاء اسلام کےلئے اسلامی طرز معیشت کا ہونا ضروری ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے سوناچاندی کوبطورکرنسی استعمال کے معاملے پر اظہار خیال سے ملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے.

واضح رہے کہ سونے کا بطور کرنسی استعمال 20 ویں صدی میں دنیا کی بڑی ریاستوں کی جانب سے مسترد کردیا تھا. برطانوی سلطنت کا سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی سونے کا بطور کرنسی استعمال ختم کر دیا گیا تھا. پہلی جنگ عظیم کے شروع ہونے کے بعد امریک نے اس نظام کو مسترد کردیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں