تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کاغذی جہازوں کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نے میدان مار لیا

سالزبرگ: کاغذی جہاز اڑانے کے عالمی مقابلے میں ایک پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیت سے میدان مار لیا جس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاغذی جہازوں کا عالمی مقابلہ پاکستانی نوجوان رانا محمد عثمان سعید نے اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد عثمان سعید کا کاغذ سے بنا جہاز 14 اشارعیہ 86 سیکنڈز ہوا میں رہا۔ سربیا کے لازر کرسٹک کا کاغذ کا جہاز 200 فیٹ سے زیادہ دور جا کر گر گیا۔

یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالزبرگ میں منعقد کرایا گیا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کاغذ کے جہاز بنانے اور اڑانے کے شوقین افراد نے اپنی صلاحیت کا استعمال کیا۔

اس عالمی مقابلے کو ”پیپر پلین ورلڈ چیمپیئن شپ “ کہا جاتا ہے جو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلا کے سبب 2019 کے بعد یہ رواں سال پہلی بار منعقد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -