تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول کی ٹیبلٹ اور سیرپ کی قیمت 2 روپے 35 پیسے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا، سیرپ کی قیمت بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت دو روپے 75 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -