چترال (11 ستمبر 2026): پاکستانی پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیراگلائیڈر آصف محمود اپر چترال میں بونی کے مقام پر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
خانپور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے آصف محمود ریٹائرڈ نیوی کمانڈو، ماہر غوطہ خور اور پیراگلائیڈر تھے، جنہیں پیراگلائیڈنگ کے دوران خراب موسم کے باعث گزشتہ روز حادثہ پیش آیا۔
خراب موسم کے باعث آصف محمود کی لاش کی تلاش میں مشکل پیش آئی اور کل دوپہر سے جاری آپریشن میں کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بونی کی پہاڑیوں سے ان کی لاش مل گئی۔
آصف محمود کینٹ میں رہائش پذیر تھے اور میت کو ان کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان کو پہلا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان خالد محمود انتقال کر گئے


