جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

پیرا گلائیڈر کو بچانے کیلیے ریسکیو آپریشن، بیک گراؤنڈ میوزک کی دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی میں فائر فائٹرز نے ایک درخت میں پھنسے ہوئے پیرا گلائیڈر کو بحفاظت بچا لیا، اس دوران نظر آنے والے منظر نے ویڈیو دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔

اٹلی کے پہاڑی علاقے میں ایک عجیب و غریب سا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف امدادی کارروائی کو یادگار بنا دیا بلکہ وہاں موجود ایک ’تماشائی‘ کو بھی شہرت دلوا دی۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک پیراگلائیڈر لینڈنگ کے دوران اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور ایک درخت میں جا پھنسا، زمین سے تقریباً 26 فٹ بلند اس درخت پر معلق ہونا اس کے لیے خوفناک لمحہ تھا اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں لٹکا رہا۔

اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی دو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، انہوں نے بڑی مہارت سے رسیوں کے سہارے سیڑھی کو مضبوطی سے باندھا اور درخت تک رسائی حاصل کی۔

چند ہی لمحوں میں ریسکیو اہلکار اس شخص تک پہنچ گئے اور اسے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا، خوش قسمتی سے وہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

لیکن اس ساری کارروائی کا سب سے دلچسپ پہلو کچھ اور ہی تھا، وہاں ایک گائے موجود تھی جو اس پورے منظر کو نہایت تجسس سے دیکھ رہی تھی۔

اس کے گلے میں بندھی گھنٹی بھی مسلسل بج رہی تھی جو اس ریسکیو آپریشن کے لیے کسی ’بیک گراؤنڈ میوزک‘ سے کم نہ تھی، یوں لگ رہا تھا جیسے وہ خاموشی سے نہیں بلکہ پوری دلچسپی کے ساتھ اس واقعے کی کمنٹری کررہی ہو۔

فائر فائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اس گائے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو ایک منفرد انداز میں اس غیر معمولی منظر کی گواہ بنی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں