تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جین تھراپی کا کارنامہ: مفلوج چوہا دوبارہ چلنے پھرنے لگا

میونخ: سائنسدانوں نے مفلوج چوہوں کو دوبارہ چلنے کے قابل کرنے کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا ہے، ساتھ ہی فالج سے متاثرہ افراد کے لئے امید کی نئی کرن پیدا کردی ہے۔

جرمنی کی روہر یونیورسٹی کے محققین نے چوہوں کی خراب ریڑھ کی ہڈی کے اعصاب کو ڈیزائنر پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ متحرک کرنے کا تجربہ کیا، مفلوج چوہے چند ہفتے قبل اپنی پچھلی دونوں ٹانگوں کے ساتھ چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے تھے۔

محققین نے اس تاریخی کارنامے کے لئے چوہوں کو بذریعہ انجیکشن ریڑھ کی ہڈی (موٹر سینسری کورٹیکس کے اعصابی خلیوں) میں پروٹین تیار کرنے والی ادویات پہنچائی، جس کے نتائج آنے میں صرف دو سے تین ہفتے لگے۔

جرمنی کی روہر یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ ان چوہوں کو ہائپر انٹرلیوکین -چھ نامی پروٹین دیا گیا، یہ جینیاتی ہدایت ایک بے ضرر وائرس کے ذریعے چوہوں میں داخل کی گئی جو ریڑھ کی ہڈی میں انجری کے خاتمہ کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ اعصابی ریشوں کو متحرک کرنے کا سبب بننا ہے، ان اعصابی ریشوں کو آکسن کہا جاتا ہے۔

جرمنی یونیورسٹی کے ماہرین کی محنت اس وقت رنگ لائی جب دو سے تین ہفتوں کے درمیان ان چوہوں نے چلنا شروع کردیا، جو کہ مفلوج ہوچکے تھے، ماہرین نے اس ریسرچ کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم اب انسانوں میں اس علاج کے نئے طریقوں پر کام کر رہی ہے، یہ علاج فالج سے متاثرہ افراد کے لئے ایک نئی امید ہوگا، واضح رہے کہ دنیا میں اس وقت 5.4 ملین افراد فالج کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -