پیر, جون 15, 2026
اشتہار

پیرا فورس کے اہلکاروں نے قربانی کے بیل کو "گدھا” قرار دے دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (20 مئی 2026): لاہور میں پیرا فورس اہلکاروں نے عجیب وغریب کارروائی کرتے ہوئے قربانی کے بیل کو گدھا قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پیرا فورسز کے اہلکاروں نے ایسی عجیب وغریب کارروائی کی ہے، جس پر ہر شہری حیران ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیرا فورس نے اسلام پورہ میں ایک شہری کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اس پر گھر کے باہر گدھا باندھنے، علاقے میں غلاظت اور تعفن پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے پیرا فورس کے اس دعوے اور نوٹس کی قلعی کھول دی ہے، کیونکہ فوٹیج میں گھر کے باہر گدھے کے بجائے قربانی کے بیل کو بندھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کو پیرا فورس نے مبینہ طور پر رشوت کے لیے جھوٹا نوٹس بھیجا ہے۔

+ posts

خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں