تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”پردیس“ کی اسٹار ماہیما چوہدری کنیسر میں مبتلا ہوگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی سُپر ہٹ ہونے والی فلم ”پردیس“ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے 1997 میں فلم ”پردیس“ میں معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر ان دنوں ماہیما چوہدری کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اداکار نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماہیما چوہدری چھاتی میں کینسر سے متعلق مداحوں کو بتا رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انوپم کھر نے لکھا کہ میں نے اپنی فلم The Signature میں بہت اہم کردار کرنے کے لیے  ماہیما کو ایک ماہ قبل امریکا سے کال کی، گفتگو کے دوران مجھے علم ہوا کہ انہیں چھاتی کا کینسر ہے۔

انوپم کھر نے لکھا کہ ماہیما کا بیماری میں رویہ پوری دنیا میں خواتین کو امید دے گا، وہ چاہتی تھی کہ میں ان کی بیماری کا انکشاف کروں۔

ویڈیو میں ایک جگہ ماہیما چوہدری آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ انوپم کھر کی ویڈیو پر مداح افسوس کا اظہار اور اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

Comments

- Advertisement -