تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کم عمر بچوں کی شکلیں اچانک تبدیل، والدین خوف میں‌ مبتلا

عصر حاضر میں ماں باپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کے بعد لوگوں نے اس سہولت کے بارے میں‌ سوچنا شروع کردیا۔

غیرملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق والدین نے اپنے بچے پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کیمرہ خریدا اور جب انہوں نے اُسے چیک کیا تو بچے کی شکل نہایت کی خوفناک نظر آرہی تھی۔

والدین کے مطابق انہوں نے جب ایپ کھول کر بچے کو دیکھا تو کمرے میں مکمل اندھیرا تھا اور بچے کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔

والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے جب یہ تصویر دیکھی تو خوف زدہ ہوگئی تھی جس کے بعد اپنے شوہر کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور پھر ہم دونوں مل کر کمرے میں گئے جہاں بچہ بالکل ٹھیک تھا اور اُس کی آنکھیں بھی صحیح تھیں۔

والد  نے مانیٹرنگ ایپ میں محفوظ ہونے والی بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ ’میرے خیال سے ہم نے جو بے بی مانیٹرنگ خریدا اُس میں کوئی خامی ہے‘۔

اُن کے ٹویٹ پر دیگر والدین نے بھی رپلائی کیا اور اپنے بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آیا۔

کم نامی صارف نے اپنے بچےکی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بستر سے اٹھ کر بیٹھا ہوا ہے اور اُس کی آنکھیں بھی انگاروں کی طرح چمک رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے اپنی بلیوں کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ اُن کے ساتھ بھی درپیش ہے۔

Comments

- Advertisement -