تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چھ ماہ کے بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنالیا، والدین پر تنقید

واشنگٹن : امریکا میں شیر خوار بچے کو واٹر اسکینگ کروانے والے والدین تنقید کی زد میں آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں مقیم ایک فیملی نے اپنے چھ ماہ 4 دن کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شیر خوار بچہ گہرے پانی میں واٹر اسکینگ کررہا ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی رچ نامی بچہ واٹر اسکینگ کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین واٹر اسکیئر بن گیا ہے۔

ایک طرف کو چھ ماہ کا بچہ دنیا میں مشہور ہوگیا لیکن دوسری جانب شیر خوار کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر والدین پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ والدین نے چھ ماہ 4 دن کے بچے سے زبردستی واٹر اسکینگ کرواکر اس کی زندگی خطرے میں ڈالی جبکہ کچھ نے تو والدین کے اس عمل کو بچے سے ہراسگی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -