بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

شرارتی بچی کو سبق سکھانے کیلئے والدین نے کیا کیا؟ رونگٹے کھڑے ہوگئے، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی والدین اپنی کم عمر بچی کے برے رویے چھڑانے کے لیے اسے بیابان جزیرے پر چھوڑ آئے جس سے شرارتی لڑکی کی عادتوں میں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شوڈونگ سے تعلق رکھنے والے والدین اپنی 13 سالہ بیٹی کے سرکشی اور ضدی رویے سے تنگ آچکے تھے جس پر انہوں نے بچی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ویران جزیرے پر تنہا چھوڑ گئے جہاں اس نے دو دن اکیلے گزارے، بیابان میں بھٹکنے سے اس کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

دنیا بھر میں عموماً والدین اپنے شرارتی اور ضدی بچوں کو سبق سکھانے کے لیے سختی سے کام لیتے ہیں لیکن جزیرے پر اکیلی بچی کو چھوڑنا یقیناً اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، ممکنہ طور پر اس اقدام سے اس کی جان بھی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

جزیرے پر اکیلی گھومنے والی ضدی بچی خود بھی کوئی انتہائی قدم اٹھا سکتی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا، والدین نے اس اقدام کے بعد اپنی بیٹی میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جزیرے پر دو دن گزرنے کے بعد مچھیروں نے بچی کو تنہا دیکھا تو فوراً متعلقہ ادارے کو مطلع کیا۔ ریسکیو عملے نے بچی کو حفاظت میں لے کر اسے والدین کے حوالے کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں