The news is by your side.

ماں باپ کی لڑائی ، 6 سالہ ابراہیم اسکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا

لاہور: ماں باپ کی لڑائی سے تنگ 6 سالہ ابراہیم اسکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا اور عدالت میں ماں باپ کو راضی نامہ کرنےکی گزارش کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں 6سالہ ابراہیم ماں باپ کی لڑائی کے باعث اسکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔

بچہ کمرہ عدالت میں ماں باپ کو راضی نامہ کرنےکی گزارش کرتا رہا ، ننھے بچے نے کہا کہ پاپا آپ ماما سےالگ نہ ہوں ،میری بات مان لیں۔

خاتون صائمہ بی بی نے بتایا کہ میرےشوہر نےمجھے طلاق دے دی ہے اوربچے چھین لیے ہیں ، میرابیٹااسکول جاتا ہے ایسے میں اسکی تعلیم کا نقصان ہو رہا۔

خاتون نے استدعا کی عدالت میرابچہ میرےحوالے کرنے کا حکم دے، عدالت نے بچےکی حوالگی کے لیے ماں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچہ باپ کے حوالے کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں