پیر, جون 15, 2026
اشتہار

والدین نے 9 سالہ بچی کی شادی کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر شکارپور میں والدین نے 9 سالہ بچی کی شادی کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شکارپور کے کچے کے علاقے میں والدین نے 9 سالہ بچی کی شادی کروادی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو رخصتی سے قتل بازیاب کروالیا ہے۔

بچی کی شادی کا واقعہ شکارپور کے علاقے محمدا باغ میں پیش آیا۔

بچی 9 سال کی حمیرا کی شادی 20 سال کے عبدالرؤف سے دو رواز قبل کروائی گئی جس کی اطلاع پولیس کو موصول ہوگئی تو کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا دولہا اور اس کا والد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کو تھانے لے کر پہنچ گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، دولہے اور والد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں