تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت: پورے خاندان کی خود کشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ

اترپردیش: بھارت میں ایک خاندان کی خود کشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ایک تاجر نے بیوی بچوں سمیت مبینہ طور پر خود کشی کر کے سماج کو جھنجھوڑ دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں پور میں پیش آیا، ادویات کے ایک تاجر اکھلیش گپتا نے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کی، انھوں نے اپنی اور بچوں کی جان لینے سے قبل ایک نوٹ بھی لکھ کر چھوڑا۔

چوک کوتوالی علاقے میں پوری فیملی کے ساتھ موت کو گلے لگانے والے کاروباری آدمی 42 سالہ اکھلیش گپتا، 39 سالہ ریشو گپتا، بڑا بیٹا 12 سالہ شیوانگ اور 9 سالہ بیٹی ہرشیتا کی لاشیں پیر کو کاچے کاٹرا میں واقع ان کے گھر سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق میاں بیوی نے پہلے مبینہ طور پر دونوں بچوں کو مارا، پھر خود پھانسی کے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔

پولیس بیان کے مطابق خود کشی نوٹ میں اکھلیش گپتا نے واقعے کے لیے معاشی بحران کو ذمہ دار قرار دیا، انھوں نے حال ہی میں اپنی ساری بچت ایک نئے گھر کی تعمیر میں خرچ کر دی تھی، جس کے لیے انھوں نے اپنے کسی جاننے والے سے قرض بھی لیا تھا۔

خود کشی نوٹ کے مطابق گپتا پر قرض ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، جس سے گھر کے حالات بے حد کشیدہ ہو گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ اکھلیش گپتا کے والد کی شکایت پر اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جو پیسے کے لیے اہل خانہ کو ذہنی طور پر استحصال کا شکار بناتا رہا۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ایک شخص نے دی تھی جس نے اکھلیش گپتا کو کال کی لیکن وہ ریسیو نہیں ہوئی، پھر وہ گھر پہنچ گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ پولیس گھر میں داخل ہوئی تو ایک کمرے سے گپتا اور ان کی بیوی کی لاشیں ملیں، بچوں کی لاشیں دوسرے کمروں سے برآمد ہوئیں۔

پولیس بیان کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پہلے شوہراور بیوی نے اپنے بچوں کا قتل کیا ہوگا، پھر خود کی جان لی ہوگی۔ گپتا کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ بریلی کے فرید پور علاقے کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 سال سے شہر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -