تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بچے کی پیدائش نہ ہونے پر والدین بیٹے اور بہو کے خلاف عدالت پہنچ گئے

ہریدوار: بھارت میں والدین نے اپنے اکلوتے بیٹے اور بہو پر انوکھا مقدمہ کردیا ہے، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ریاستی اتھرا کھنڈ کے شہر ہریدوار میں 62 سالہ ریٹائرڈ سرکاری افسر سنجیو پرساد سنہا اور ان کی اہلیہ سادھنا پرساد سنہا نے اپنے پائلٹ بیٹے اور بہو کے خلاف ‘ذہنی طور پر ہراساں کرنے’ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر اپنی زندگی بھر کی کمائی خرچ کردی، جس میں 65,000 ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے، ہم نے اپنے بیٹے اور بہو سے صرف اتنی گزارش کی تھی کہ وہ انہیں ایک پوتا یا پوتی دیں، لیکن وہ شادی کے چھ سال بعد بھی انہیں پوتا یا پوتی دینے میں ناکام رہے۔

جوڑے نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا کہ ہم نے اس (بیٹے) کی پرورش کے لیے اپنے خوابوں کو مار ڈالا، اب کوئی پیسہ نہیں بچا اس لیے ہمیں خوشی نہ دینے پر بیٹا اور بہو ہرجانہ بھریں تاکہ ہماری مالی حالات ٹھیک ہوسکیں۔

والدین کے وکیل ارویند کمار سریواستو کا کہنا تھا کہ جوڑے نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے لے کر اب تک اُس پر ڈھائی کروڑ خرچ کردیے ہیں۔ اب وہ پوتا یا پوتی پیدا نہ ہونے پر بیٹے سے تمام اخراجات واپس کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مزید ڈھائی کروڑ بطور زرِ تلافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -