بالی ووڈ کے سینئر اداکار پاریش روال نے بھارتی نیشنل ایوارڈز کی قلعی کھول دی، پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ اس میں بھی لابنگ ہوتی ہے۔
اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے اداکار پاریش روال نے حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈز جسے معتبر خیال کی جاتا ہے وہ بھی لابنگ سے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہیں، یہاں پر بھی کئی متنازع سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
پاریش راول نے کہا آسکر ایوارڈز میں جس طرح لابنگ ہوتی ہے اور اثرو رسوخ کی بنیاد پر ایوارڈز خریدے یا دیے جاتے ہیں، اسی طرح بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں بھی یہ سب ہوتا ہے۔
انھوں نے مثال سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ لابنگ کے لیے بڑی پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں، آسکر سمیت دنیا بھر کے بڑے ایوارڈز میں نیٹ ورکنگ اور ذاتی تعلقات نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں لابنگ کا عنصر کم ہے تاہم دیگر فلمی ایوارڈز کے مقابلے میں اسے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔
کئی بالی ووڈ فلموں میں یادگار کردار نبھانے والے پاریش راول نے مزید کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ ان کا کام تخلیقی ٹیم کو متاثر کرے۔
خیال رہے کہ پاریش راول کو 1993 میں بھارتی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، سینئر اداکار کا ماننا ہے کہ وہ فلمی ایوارڈز سے زیادہ ہدایت کاروں اور مصنفین کی تعریف کو اہمیت دیتے ہیں۔
اکشے کمار نے “ہیرا پھیری” نہ کرنے پر پاریش روال کو 25کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا


