بھارت کے سینئر اداکار پریش راول نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہونے والی میڈیا کوریج کو ’سرکس‘ کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پریش راول نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہونے والی میڈیا کوریج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کو ’سرکس‘ بنتے دیکھ کر شدید نفرت محسوس کرتے تھے۔
وکی لالوانی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پریش راول نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وہ زیادہ تر نیوز چینلز سے دور رہے جس کی ایک وجہ ان کا بلڈ پریشر بھی تھا۔
گفتگو کے دوران جب میزبان نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میڈیا کوریج کا ذکر کیا تو اداکار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سشانت سنگھ کی موت پر جو میڈیا نے سرکس لگایا تھا، اس سے مجھے شدید نفرت تھی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اس سے قبل پریش راول نے ہیرا پھیری 3 کے معاملے پر پر بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کا فلم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ اکشے کمار کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ فلم سے وابستہ معاہدے کے مسائل اور کچھ ضروری منظوریاں تھیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں تھی کہ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں خود کو ناخوشگوار محسوس کر رہا ہوں، بلکہ یہ معاہدے کی ایک شرط کا معاملہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کیلیے حامی بھرنے سے پہلے انہیں پروڈیوسر فیروز اے ناڈیاڈوالا سے منظوری کی ضرورت تھی۔
انہوں نے اکشے کمار کی جانب سے مبینہ طور پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کے معاملے پر بھی بات کی۔ پریش راول نے کہا کہ اس صورتحال نے انہیں پریشان کر دیا تھا کیونکہ وہ کسی قانونی معاملے کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔
پریش راول نے واضح کیا تھا کہ ان کے اکشے کمار کے ساتھ کبھی کوئی ذاتی اختلافات نہیں رہے، فلم کے گرد گھومتے اس تنازع کے باوجود ان کے پیشہ ورانہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔


