تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بالی ووڈ فلم ’پری‘ کی نمائش پر پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان میں بالی ووڈ ہارر فلم ’پری‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم میں انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر کے چیئرمین مبشر حسن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ فلم کے مناظر بورڈ کی جانب سے قائم کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشتمل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم کے لاتعداد مناظر اور ڈائیلاگز مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم میں کالے جادو کو دکھایا گیا ہے جو اسلام میں سختی سے منع ہے جبکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے جملے بھی فلم میں موجود ہیں۔

سینسر بورڈ کے اس اعلان کے بعد سینما گھروں نے بھی فلم پری کی نمائش منسوخ کردی اور فلم کے جاری کردہ ٹکٹس کے پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی نے فلم اور اس میں انوشکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اسے انوشکا کی بہترین فلم قرار دیا۔

خیال رہے کہ پروست رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پری میں انوشکا شرما ایک خوفناک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ انوشکا شرما کی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی فلم ہے۔

فلم میں پرم بارتا چٹرجی، رجت کپور اور ریتا بہاری چکرورتی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم پری آج 2 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی تاہم سینسر بورڈ کے اعلان کے بعد فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -