تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گلوکار ہاڑی سندھو کا پرینیتی چوپڑا کی شادی سے متعلق انکشاف

ممبئی: بھارت کے نامور گلوکار ہاڑی سندھو نے بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی شادی سے متعلق انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار ہاڑی سندھو نے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی افواہوں کو درست قرار دیتے ہوئے دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی تصدیق کر دی۔

ہاڑی سندھو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرینیتی کی شادی کا سن کر کافی خوشی ہوئی، میں نے اسے فون کر کے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اس سے شادی سے متعلق گفتگو کی تھی تو اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ پرفیکٹ شخص ملنے تک شادی نہیں کرے گی۔

متعلقہ: ’پرینیتی چوپڑا بہت جلد شادی کرنے والی ہیں‘

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی دنوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ کچھ روز قبل دونوں کی ایک ساتھ تصویر سامنے آئی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہیں۔

گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز نے ان سے شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا تو وہ شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

گلوکار ہاڑی سندھو سے قبل عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجیو اروڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قریبی تعلق کی تصدیق کی تھی۔

سنجیو اروڑہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے دونوں زندگی بھر خوش اور محبت کے ساتھ رہیں۔

Comments

- Advertisement -