تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پرینیتی چوپڑا کی سخت سردی میں شوٹنگ، پانی بھی جم گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سخت سردی میں شوٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پرینیتی چوپڑا نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو فلم کے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر انہوں نے ریکارڈ کی ہے۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ منفی 12 درجہ حرارت، یہ میری اب تک کی سب سے زیادہ ٹھنڈی شوٹنگ ہے لیکن مزے کی بات یہ تھی کہ ساتھی اداکار نے پتلا لباس پہنا اور میرے ساتھ اس ٹھنڈ کو محسوس کیا۔

ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کہہ رہی ہیں کہ منفی 12 درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے ہم لوگ پانی نہیں پی پائے کیوں کہ پانی جم چکا تھا، کیمرہ بھی برف بن گیا تھا اور ہمارے ڈائریکٹر کی ڈاڑھی فریز ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ہارڈی سندھو (ساتھی اداکار) اپنے ہیٹر والے کمرے میں سو رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra)

Comments