تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

پرنیتی چوپڑا اور راگھو کی شاہانہ شادی کس مقام پر ہوگی؟

بالی وڈ میں اس وقت کسی جوڑے کے بارے میں سب سے زیادہ گفتگو ہورہی ہے تو وہ اداکارہ پرنیتی چوپڑ اور ان کے منگیتر راگھو چڈھا ہیں۔

جوڑے نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کے لیے جھیلوں کے شہر ادے پور کا انتخاب کیا ہے۔ ان کی شادی کی شاہانہ تقریب پچولا جھیل کے کنارے واقع مشہور ہوٹل ’اوبرائے اُدے ولاس‘ میں منعقد کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز اس ماہ 17 ستمبر سے ہورہا ہے جو کہ 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ ہوٹل کو اس جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں میواڑ کے بادشاہ شکار کھیلنا پسند کیا کرتے تھے۔

ان کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات تو ادے پور میں واقع ’اوبرائے اُدے ولاس‘ میں منعقد ہونے جارہی ہیں تاہم کچھ مہمانوں کے لیے لیلا پیلیس میں بھی ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ قریب ہی واقع ہے۔

اودے پور میں جتنے میں بھی ہوٹل اور ریزورٹس واقع ہیں ان میں سب سے بڑے کمرے ’اوبرائے اُدے ولاس‘ میں موجود ہیں۔ جوڑے نے اپنے لیے کوہ نور سویٹ کا انتخاب کیا ہے۔ اس ہوٹل میں 87 کمرے ہیں جب کہ 4 لگژری سویٹس بھی واقع ہیں۔

واضح رہے کہ اکثر عوامی مقامات پر ساتھ نظر آنے والا اسے جوڑے نے رواں سال 13 مئی کو ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کے بعد سے ان کی شادی کی خبریں میڈیا پر زیرِگردش تھیں۔

Comments

- Advertisement -