جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پرینیتی چوپڑا نے شادی کے بعد اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو حال ہی میں راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے بعد بھارت سے باہر اپنے پہلے سفر کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں انہیں سوئمنگ پول میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے واضح کیا کہ وہ راگھو چڈھا کے ساتھ ہنی مون پر نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے مالدیپ سے تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں، پرینیتی چوپڑا نے سیاہ اور پیلے رنگ کا تیراکی کا لباس اور چوڑیاں پہن رکھی ہیں، اس دوران وہ سوئمنگ پول میں موجود ہیں، پس منظر میں صاف آسمان اور نیلا پانی نظر آ رہا تھا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے لکھا کہ میں ہنی مون پر نہیں ہوں! بھابھی کی جانب سے لی گئی تصویر ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ بھی شامل کیا – چھٹیوں کا منصوبہ بنائیں اور ناقابل فراموش زندگی گزاریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں