بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر و سیاستدان راگھو چڈھا کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے بھارت کے سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی تصاویر و ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
تاہم اب ادکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شوہر راگھو کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے لمحات کی تصاویر اور اپنے دل کا احوال بیان کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’خدا سے ملنے والے تحفوں میں آپ میرے لیے سب سے بہترین تحفہ ہو، میرے راگئی‘۔’
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ کی ذہانت مجھے حیران کر دیتی ہے، آپ کی سچائی، روایات اور یقین مجھے بھی ایک بہتر انسان بننے کی طرف متوجہ کررہی ہے، فیملی کے ساتھ آپ کی وابستگی مجھے ہر روز برکت کا احساس دلاتی ہے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’آپ اس نئی ماڈرن دنیا میں پرانی روایات والی شخصیات کے مالک ہو، آپ کا پُرسکون رہنا میرے لیے دوا کی مانند ہے‘۔
View this post on Instagram
پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی لکھا کہ ‘ آج میری زندگی کا سب سے پسندیدہ دن ہے کیونکہ آج کے دن آپ پیدا ہوئے ہو، سالگرہ مبارک ہو میرے شوہر، میرا انتخاب کرنے کیلئے شکریہ‘۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 24 ستمبر کو عالیشان تقریب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔