ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

فرانسیسی حکام کی پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحامد کے مارے جانے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحامد کے سینٹ ڈینس آپریشن میں مارے جانے کی تصدیق کردی ہے.

فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں کے ماسٹر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیرس کے علاقے سینٹ ڈینس میں بدھ کی رات کو طویل آپریشن کیا گیا ، جسمیں ماسٹر مائنڈ عبد الحامد سمیت تین افراد مارے گئے، ستائیس سالہ بیلجیئم کے شہری عبد الحامد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی کرلی گئی ہے.

فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حملہ آور تارکین وطن کے روپ میں فرانس میں داخل ہوئے، دوسری جانب فرانسیسی پارلیمان نے ملک میں تین ماہ کی ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو پیرس میں ہونے والے حملوں میں 160 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں