The news is by your side.

پیرس ڈونر کانفرنس تاخیر کا شکار، حکومت فریم ورک تیار نہ کر سکی

اسلام آباد: پاکستان کے لیے پیرس ڈونر کانفرنس تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، حکومت سیلاب کے نقصانات کا بروقت فریم ورک تیار نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیلاب کے نقصانات کے بعد تعمیر نو کے لیے جامع فریم ورک تیار نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے پیرس ڈونر کانفرنس تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈونر کانفرنس سے پہلے تمام ترقیاتی کاموں کی تفصیلات جمع کرنا تھیں، اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پراجیکٹس اور لاگت کا فریم ورک تیار ہونا تھا، لیکن متعلقہ وزرا غیر ملکی دوروں پر تھے اس لیے فریم ورک تیار نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ وفاقی وزرا کی مشاورت کے بغیر فریم ورک تیار نہیں ہو سکتا، امکان ہے کہ پیرس ڈونر کانفرنس نومبر کے آخری ہفتے میں نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق کچھ علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، اس لیے بھی فریم ورک کی تیاری میں مشکل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں