پیرس : فرانسیسی دارالحکومت میں واقع عمارت میں زور دار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں چار افراد ہلاک، جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پیرس کی بیکری میں گیس دھماکے نے چار افراد کی جان لے لی، زخمیوں کو تشویش ناک حالات میں اسپتال پہنچایا گیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
واقعہ پیرس کے وسطی علاقے میں پیش آیا ، دھماکے کے بعد عمارت کے گراؤنڈ فلور میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیون ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
— Préfecture de police (@prefpolice) January 12, 2019
قبل ازیں فرانسیسی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں شہریوں نے جائے حادثہ سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی ٹیم کی گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 9 بجے ہوا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بیکری میں گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے۔
🔴 #intervention en cours des @PompiersParis pour un incendie dans un commerce suivi d’une forte explosion rue de Trévise dans le 9ème. Évitez le secteur et laissez le passage aux véhicules de secours
— Préfecture de police (@prefpolice) January 12, 2019
خیال رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت متعدد شہروں میں گزشتہ دو ماہ سے ’یلو ویسٹ‘ تحریک کے تحت حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور یلو ویسٹ تحریک کے تحت آج بھی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ منعقد ہونا تھا۔