بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کورونا پیرس اولمپکس میں پنجے گاڑنے لگا، درجنوں ایتھلیٹس متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس میں جاری اولمپکس گیمز 2024 میں عالمی وبا کورونا نے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں اور اب تک 40 سے زائد ایتھلیٹس متاثر ہوچکے ہیں۔

کووڈ 19 جیسے عالمی وبائی مرض سے تاحال جان نہیں چھوٹی ہے اور یہ تیزی سے پیرس اولمپکس میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے 40 سے زائد ایتھلیٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیرس گیمز میں کئی ہائی پروفائل ایتھلیٹس کووڈ 19 کا شکار ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

یہ مہلک وائرس سب سے پہلے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے برطانوی تیراک ایڈم پیٹی میں ظاہر ہوا اور میڈل جیتنے کے ایک روز بعد ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ آسٹریلیا کی لانی پلیسٹر نے بھی کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خواتین کی 1500 میٹر فری اسٹائل ریس سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کی وبائی امراض کی تیاری اور روک تھام کی ڈائریکٹر ماریا وان کرکھوو نے کہا کہ 84 ممالک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سارس کوو -2 کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح میں کئی ہفتوں سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ اہم ہے کیونکہ وائرس مسلسل تبدیل اور ترقی کر رہا ہے، جس سے ہم سب کو ممکنہ طور پر زیادہ سنگین وائرس کا خطرہ ہے جو ویکسینیشن سمیت ہماری طبی مداخلت سے بچ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں