پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایتھلیٹ نے ساتھی کھلاڑی کو شادی کے لیے پرپوز کر کے منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔
دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس 2024 میں چین کے بیڈمنٹن کھلاڑی لیو یوچن نے گولڈ میڈل جیتنے کے فوری بعد اپنی ہم وطن کھلاڑی کو شادی کے لیے پرپوز کیا اور پیشکش قبول ہونے پر منگنی کی انگوٹھی پہنا کر اپنی خوشی کو دوبالا کر لیا۔کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے بیڈ منٹن کھلاڑی نے ہم وطن خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیو یوچن نے بیڈمنٹن میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چین نے گولڈ میڈل جیتنے کے فوری بعد اپنی ہم وطن ایتھلیٹ ہاؤنگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی اور خوشی کی انتہائی نہیں رہی جب ان کی دوست نے اس پیشکش کو قبول کر لیا۔
شادی کا پرپوزل قبول کرنے کے بعد لیو نے اپنی دوست کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی، جس کی تصاویر کو کیمروں کی آنکھ نے قید کر لیا جب کہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ جو مکسڈ ڈبلز پلیئرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں نے اولمپکس کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا عہد کیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کامیابی کے بعد کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی گئی ہو اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی تھی۔