جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

مجھے کیوں نکالا؟؟؟ پیرس اولمپکس میں اس نعرے کی گردان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس گیمز کے رنگا رنگ اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو مجھے کیوں نکالا کے نعرے کی گردان سننے کو ملی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں ایک ایونٹ میں آسٹریا کی جوڈوکا نے سابق جوڈو پارٹنر کو ہرایا تو فرط جذبات میں مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کر بیٹھیں۔

آسٹریا کی لوبیانا نے 63 کلو گرام کے مقابلے میں لوسی رین شال کو شکست دی تو انہیں اپنے حریف کے ہاتھوں زخمی ہوکر برطانیہ چھوڑنے کا دردناک واقعہ یاد آگیا۔ جیت کی خوشی سے سرشار اپنے اس وقت کے درد کو نہ بھول سکیں اور فرط جذبات میں مجھے کیوں نکالا؟ کا نعرہ بلند کر دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لوبیانا دو سال قبل اس وقت برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھیں، جب رین شال نے ان پر مبینہ طور پر حملے کیے تھے۔

اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بھی جب لوبیانا کو انصاف نہ ملا تو وہ برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہوئیں اور رواں پیرس اولمپکس میں آسٹریا کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی سابق جوڈو پارٹنر رین شاہ کو ہرا کر اپنا بدلہ لے لیا۔

پیرس اولمپکس: کٹر دشمن ممالک کے کھلاڑیوں کی دوستانہ سیلفی وائرل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں