تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پارک لین فلیٹس، بی بی سی اپنی خبر پر قائم

لندن: پارک لین فلیٹس کے حوالے سے شائع خبر کے متعلق بی بی سی کا کہنا ہے کہ ادارہ اپنی خبر پر قائم ہے اور صحافی کے خلاف کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں کی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق بی بی سی  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رپورٹر (اطہر کاظمی) یا پارک لین میں واقع فلیٹس کے بارے میں شائع ہونے والی خبر پر کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی، ادارہ اپنے صحافتی اقدار پر قائم ہے اور مطمئن ہے کہ یہ خبر درستی اور غیر جانب داری سمیت ہمارے ادارتی معیار پر پوری اترتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے شریف خاندان کے لندن پارک لین میں موجود فیلٹس کے حوالے سے خبر شائع کی تھی، جس کے بعد گزشتہ رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور میڈیا میں ان خبروں کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ بی بی سی میں ’’پارک لین فلیٹس کب خریدے گئے، کب فروخت ہوئے کی سرخی سے شائع ہونے والی خبر پر ادارے نے تحقیقات شروع کردی ہیں‘‘۔

پڑھیں: ’’ لندن فلیٹس : حسین نوازنے بی بی سی کے سوالات کا اب تک جواب نہ دیا ‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے بھی بی بی سی پر شائع ہونے والی خبر کی تردید کی تھی تاہم اب بی بی سی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی خبر پر قائم ہے اور صحافی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کی جارہی۔

بی بی سی کے مطابق اس خبر کی وضاحت کی لیے کسی نے ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سوشل میڈیا اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں اس خبر پر تحقیقات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ بی بی سی نے اس خبر کو اپنی صحافتی اقدار اور ادارتی معیار پر پورا اترنے کے بعد شائع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -