تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد: پارک لین ریفرنس میں نامزد پیپلزپارٹی کے  شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر شریک ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت ویڈیو لنک پر ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی تھی مگر نیب عدالت نے گزشتہ روز آصف زرداری کے گھر پر ویڈیو لنک کا اہتمام کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نامزد سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ہر صورت فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 6 جولائی مقرر کی۔

ریفرنس میں آصف زرداری، اسلم مسعود، عبدالغنی مجید، انورمجید اور ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر نیشنل بینک سےڈھائی ارب سے زیادہ کے قرض غبن کا الزام ہے جبکہ آصف زرداری پر  پچیس فیصد شیئرز خریدنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر6جولائی کو ہر صورت فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ڈی جی نیب سندھ نجف مرزا نے پراسیکیویشن کی تین ٹیمیں تشکیل دےدیں،  جو  ویڈیو سماعت اور فرد جرم عائد ہونے کے وقت نامزد ملزمان کے پاس موجود ہوگی۔

بلاول ہاؤس کیلئے نیب پراسیکیویشن ٹیم کےسربراہ  شہباز سہوترا ہوں گے جبکہ انور مجید جو این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں وہاں پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سہیل خان موجود ہوں گے۔

اسی طرح نیب کورٹ کراچی میں ملزم فاروق ،شیرعلی اورسلیم فیصل پرفردجرم عائد کی جائے گی جہاں  پراسیکیوشن ٹیم کےسربراہ راجہ محمد علی موجود ہوں گے۔

نیب کورٹس کے منتظم جج  کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کےحکم سے آگاہ کردیا گیا،  منتظم جج نے تینوں مقامات پرویڈیو لنک کیلئے عدالتی اہلکار بھی تعینات کردیے۔

Comments

- Advertisement -