اسلام آباد: برطانیہ میں بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے والے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی عبدالقادر کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا تھا جس میں اراکین قومی اسمبلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری ٹیم ،پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرناچاہتاہوں، ارکان پارلیمنٹ نے بہت اچھےکھیل،ڈسپلن کامظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے پہلابین الپارلیمانی ورلڈکپ جیتنےکااعزازپاکستان کو حاصل ہوا۔
برطانیہ میں بین الپارلمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت
قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب،
اسپیکر اسد قیصر کی خصوصی شرکت,ورلڈ کپ جتینے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا،
سپیکر اسد قیصر کی پوری ٹیم اور پاکستانی قوم کو مبارکباد، @AsadQaiserPTI pic.twitter.com/Uwy44NYxV0— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) July 16, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اور پاکستان کو عزت سے نوازا ، قوم کو پیغام ملا ہے تمام جماعتیں قومی مقاصد کیلئےایک ہیں۔
برطانیہ میں بین الپارلمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے#IPCWC2019 @AsadQaiserPTI @ZainHQ pic.twitter.com/lrYYSiv61j
— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) July 16, 2019
پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان زین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صرف پارلیمان کی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے، ارکان پارلیمان نے پاکستان کی عزت کے لیےکھیلا اور اسپیکرقومی اسمبلی نےہرمرحلےپرہماری حوصلہ افزائی کی۔
"برطانیہ میں بین الپارلمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت”
یہ صرف پارلیمان کی جیت نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے, کپتان کرکٹ ٹیم زین قریشی
ارکان پارلیمان نے پاکستان کی عزت کے لیے کھیلا, زین قریشی
اسپیکر قومی اسمبلی نے ہر مرحلے پر ہماری حوصلہ افزائی کی,زین قریشی@ZainHQ pic.twitter.com/AHvAUOppuZ— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) July 16, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کےتعاون پر شکر گزار ہیں، ورلڈ کپ ملک کی خاطر جان دینے والوں کےنام کرتے ہیں۔