site
stats
پاکستان

پنامہ پیپرز: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گرما گرمی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو پناما پیپرز کے معاملے پر بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن ارکان اسی معاملے پر بات کرتے رہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں پی آئی اے کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت 6 بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی ارکان پناما لیکس پر بات کرتے رہے لیکن اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کو اس معاملے پر بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان میں گرما گرمی بھی دیکھی گئی۔

اعتزاز احسن نےپناما لیکس پربات کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ پارلیمنٹ پرسیاہ سایہ ڈالے ہوئے ہیں وہ انتہائی سنگین ہے، صبح سےشام تک جس معاملے پربحث ہورہی ہے وہ وزیراعظم کےخاندان سے متعلق ہے،پناما لیکس میں لگے الزامات ہمارے سیاسی مستقبل سے وابستہ ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے اعتزاز احسن کوپناما لیکس پر بات سے روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ پناما لیکس پر قومی اسمبلی میں 2 دن بحث ہوچکی ہے اس لئے اگر اعتزاز احسن بات کرنا چاہتے ہیں تو سینیٹ میں جاکر بات کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ سب سے مقتدر فورم ہے،یہاں بات ہونا ضروری ہے، ٹیکس اداکرنےکی تلقین کرنے والوں پرٹیکس چوری کےالزامات لگےہیں، پارلیمنٹ کا مستقبل نواز شریف سے منسلک ہے، امید تھی کہ وزیراعظم کھل کر بات کرنے کی اجازت دیں گے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ الزامات غلط ہوں گے لیکن جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت شریف خاندان پر لگے الزامات پر کیا کر رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پناما لیکس پر آج بحث نہ ہوئی تو کل مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بحث کے لئے سب سے بہترین فارم ہے، ایکشن اور ری ایکشن کا معاملہ آیا تو کل بھی مشکل ہوگی اور اگر حکومت فراغ دلی کا مظاہرہ کرے تو یہ بات حکومت کے حق میں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنامالیکس کامعاملہ وزیراعظم کے خطاب کے بعد زیادہ اہمیت اختیارکرگیااگروزیراعظم خود تقریر نہ کرتے تو بات اتنی آگے نہ بڑھتی۔

مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پی آئی اے کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کرے گی۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بورڈ کے پاس رہے گا، پی آئی اے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ملازمین کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائے۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو پرائیورٹ لمیٹیڈ کمپنی بنانے کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top