ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ لاجز میں اراکین کیلیے ویل چیئر، ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (1 نومبر 2025): جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان نے پارلیمنٹ لاجز میں ویل چیئر اور ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کو خط لکھ دیا۔

حلقہ این اے 317 سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی نعیمہ کشور خان نے خط میں لکھا کہ پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں ویل چیئر اور ایمبولینس دستیاب نہیں ہے، اسپتال سے لاجز منتقلی کیلیے ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے‘

نعیمہ کشور خان نے بتایا کہ میرے کہنے پر ٹوٹی ہوئی ویل چیئر فراہم کی گئی، زخم کی پٹی کیلیے ڈسپنسری میں فی میل عملہ نہیں تھا جبکہ موجودہ عملے کا رویہ ہتک آمیز ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری عملہ معمولی علاج کیلیے پولی کلینک ریفر کرتا ہے، ڈپٹی سپیکر اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ ڈسپنسری عملے کے خلاف ایکشن لیں، عملہ فوری تبدیل کروایا جائے۔

نعیمہ کشور خان کا پارلیمنٹ لاجز میں ویل چیئر، ایمبولنس نہ ہونے کا انکشاف

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں