جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا، اپوزیشن لیڈر نے اجلاس میں کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، قومی ترقی بھی ختم ہوگئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی 3 گنا اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے، نا اہل حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اپوزیشن بجٹ کو نام نہاد احتساب میں گم نہیں ہونے دے گی، عوام دشمن بجٹ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا جمع ہونا خوش آیندہے، عوام کو اپوزیشن سے توقعات ہیں، سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنے نہیں پاکستان کے مفاد اور عوام کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مخالفین کی گرفتاریوں میں مہنگائی کو چھپانا چاہتی ہے، مسئلہ نواز شریف یا آصف زرداری کی گرفتاری کا نہیں، سوال یہ ہے ملک اور قوم کس طرف جا رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کرے گی یا پھر دوسرے ادارے؟

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بی این پی مینگل کے ارکان نے بھی شرکت کی، آغا حسن مینگل نے کہا کہ اگر 6 نکات پر اپوزیشن ان کا ساتھ دے تو وہ بھی ساتھ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے، ہم اپوزیشن کے ساتھ ہوں گے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو کا مؤقف تھا کہ بجٹ تقریر سنیں گے، عوام دشمن بجٹ ہوا تو احتجاج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں