بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(2 دسمبر 2025): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا ترتیب دے دیا گیا، اجلاس آج دن گیارہ بجے ہو گا جس میں اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے قابون سازی تفصیلات سامنے آگئیں،  قومی اسمبلی ایمپلائیز بل 2025 مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش ہو گا، قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتاں بل 2025 منظور کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے پیش ہوگا، حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن عملدرآمد بل 2024، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 منظور کیا جائے گا۔

نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 اور اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 منظور کیا جائے گا جبکہ گھر کی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

+ posts

زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں