تازہ ترین

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کیمٹی کا ان کیمرا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس 4 جولائی بروز منگل کو دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی چیمبر میں ہوگا، جس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام بھی شرکت کریں گے اور قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ٹی ٹی پی سے پس پردہ مذاکرات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ملتوی کردیا گیا تھا اور پارلیمنٹ کے بجائے وزیراعظم ہاؤس ہوا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرات، ملک کی داخلی اور خارجہ سلامتی کے امور زیر غور آئے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق حتمی فیصلہ آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری سے کیاجائے گا۔

Comments

- Advertisement -