The news is by your side.

Advertisement

پانامہ پیپرزپرپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حکومت و اپوزیشن میں مذاکرات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِصدارت حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے دورمیان پانامہ پیپرز پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر مذاکرات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کے معاملے پرحکومت نے اپوزیشن کی درخواست پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلہ کر لیا،جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جس میں چند اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل قومی اسمبلی سے کمیٹی کی تشکیل کے لیے تحریک منظور کرائی جائے گی، جب کہ کمیٹی کو ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار پارلیمانی کمیٹی کا مسودہ لے کروزیرِ اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں،جہاں وہ وزیرِ اعظم سے اس کمیٹی کی تشکیل اور مسودہ کی منظوری لیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں