تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نریندر مودی کی ’طوطے‘ نے بے عزتی کردی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جانور ہوں یا پرندے وہ جن افراد سے لگاؤ رکھتے ہیں انہی کے پاس جانے کو ترجیح دیتے ہیں اور کسی دوسرے فرد کے پاس جانے سے ہچکچکاتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز ریاست گجرات میں سردار پٹیل چڑیا گھر میں گئے اور جب انہوں نے ایک طوطے کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نریندر مودی نے لاکھ جتن کیے لیکن طوطا شاید ان سے ناراض دکھائی دیا اور ان کے ہاتھ پر نہ بیٹھا۔

طوطے کی بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ پر نہ بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے ان کی لفظی گولہ باری کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی نے ہاتھ پر کپڑا ڈال کر اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو اس طوطے نے ان سے دوری اختیار کرتے ہوئے سرکنا شروع کردیا۔

طوطے کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے مودی دوسرے طوطوں کی جانب متوجہ ہوئے لیکن اتنے میں چڑیا گھر کے ایک اہلکار نے اس طوطے کو اپنے بازو پر اٹھایا اور اسے وزیراعظم کے قریب لے آئے۔

مودی نے ایک مرتبہ پھر ہاتھ بڑھایا لیکن طوطا اہلکار کے بازو سے ان کے کندھے تک آن پہنچا لیکن بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ پر نہ بیٹھا۔

ایسے میں ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اینکر نے کہا کہ ’یہ شرمیلا لگ رہا ہے‘ جسے منانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

بعدازاں طوطا مودی کے پاس آگیا اس کے بعد چند دیگر طوطوں کو بھی باری باری مودی سے ملوایا گیا۔

Comments

- Advertisement -