پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

طوطا کیمرہ لے کر رفو چکر، پرواز کے مناظر فلم بند، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کے نیشنل پارک میں طوطے نے ہائیکنگ کے لیے موجود فیملی کا کیمرہ چرا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کے نیشنل پارک میں ایک فیملی سیر و سیاحت کیلئے موجود تھی کہ 13 سالہ بچے نے بالکونی میں کیمرہ رکھا۔

اتنے میں طوطا کمیرہ اٹھا کر اڑ پڑا اور اس دوران طوطے کی پرواز کے مناظر فلم بند ہوگئے۔ طوطے نے 2 منٹ پرواز کی اور کچھ دور جا کر زمین پر اتر گیا۔

اتنے میں 13 سالہ بچے نے طوطے کی آواز کا پیچھا کرتے ہوئے کیمرا تلاش کرلیا تاہم کیمرے میں یہ سارے مناظر فلم بند ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر طوطے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’طوطا نے پھر کیمرا واپس کیا؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ طوطے کو اپنی تصویر کھینچنے کا دل کررہا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں