تازہ ترین

لندن میں مسلح شخص نے ایک شخص کو ہلاک اور 2 کوزخمی کردیا

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے ٹیوب اسٹیشن پرنامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پارسن گرین کے ٹیوب اسٹیشن کے باہر نامعلوم شخص نے تین لوگوں پر چھریوں سے حملہ کردیا،واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ٹیوب اسٹیشن کو بند کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔


لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


خیال رہے کہ رواں سال 4 جون کوبرطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


یاد رہے کہ رواں برس 23 مارچ کو مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -