نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد: نیشنل مینجمنٹ کالج کے 104 ویں کورس کے شرکاء نے سپریم کورٹ کے تعلیمی دورے میں چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی سے ملاقات کی ۔

سپریم کورٹ کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کو خوش آمدید کہا اوران کے سامنے 1973 کے آئینِ پاکستان کا مجموعی جائزہ پیش کیا۔

چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ کہ پاکستان کا عدالتی نظام کس طرح کام کرتا ہے، ججز کا تقرر کیسے ہوتا ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل ججز کا احتساب کس طرح کرتی ہے۔

جسٹس انورظہیر جمالی نے شرکاء کو آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عدلیہ اور ملک کی بیروکریسی میں میرٹ کو برقراررکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔

اس موقع پر شرکاء نے چیف جسٹس کو یادگاری سوغات عطا کی اور اپنے قیمتی وقت میں سے انہیں وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ جواب میں چیف جسٹس نے بھی شرکاء کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور انہیں یادگاری سند عطا کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں