تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ، درخواست میں کہا گیا ہے اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، اکبر بابر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی ای میل کی جو ریکارڈ پر موجود ہے لیکن پھر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہائی کورٹ آرٹیکل199کااختیاراستعمال کرکے متنازع حقائق پرفیصلہ نہیں دےسکتی، اکبرایس بابر پی ٹی آئی کی فنڈنگ کےکیس میں متاثرہ فریق نہیں، اسلام آبادہائیکورٹ نےسپریم کورٹ کےفیصلےکوبھی مدنظرنہیں رکھا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت عظمی سے کہا گیا ہے کہ اکبرایس بابرکااسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوناقانون کیخلاف ہے ، اکبرایس بابرمتاثرہ فریق نہیں اس لیےالیکشن کمیشن کوکیس سننے کا اختیارنہیں۔

عمران خان نے اکبرایس بابر کی پی ٹی آئی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکر دی۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے بانی رکن خواجہ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ پارٹی فنڈز میں خورد برد کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کو بیرونی فنڈنگ بھی ہوتی ہے

Comments

- Advertisement -